واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیرعظم عمران خان نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر انکی تقریر سے کچھ نہ ہوا، تو دنیا کو پتا چل جائے گا کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو
حالات خراب ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ، اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ مبصرین کا وفدفوری مقبوضہ کشمیر بھیجے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خطرناک حالات پیدا ہورہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ، حالات خراب ہوسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خوف ہے کرفیواٹھنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خون خرابا ہوگا۔ ایسے حالات میں اقوام متحدہ کو چاہیے مبصرین کا وفد مقبوضہ کشمیر میں بھیجے۔انہوں نے کہا کہ اگر میری تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتا چل جائے گا کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر معاملے پراقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کریں گے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے،اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، عمران خان اپنے دورہ امریکہ میں بار بار واضح کر چکے ہیں کہ بھارت کس طرح کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے اس کے علاوہ عمران خان کی جانب سے اسلام مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا گیا ہے، عمران خان نے اسلام کی خود ساختہ تمام اصطلاحوں کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ پوری دنیا میں اسلام ایک ہی ہے اور اسکے ماننے والے ہی اصل اور سچے مسلمان ہیں۔