لاہور(این این آئی) چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ایف بی آر ایک سال کے دوران اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔حکومت پہلا مالی سال مکمل ہونے کے باوجود ٹیکس ریفارمز لانے میں ناکام رہی ہے۔چیئر مین ایف بی آر کارباری حضرات کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ایف بی آر بلاجواز لوگوں نوٹسز جاری کرتا ہے۔چیئر مین ایف بی آر وزیر اعظم،وفاقی و صوبائی
وزرااور مشیروں سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایف بی آر کے خوف کی وجہ سے بہت سے سرمایہ دار اپنا کاروبار بیرون ملک شفٹ کرچکے ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے،چیئر مین ایف بی آر کسی اہل اور تجربہ کار شخص کو تعینات کیا جائے۔