Thursday February 13, 2025

پیپلزپارٹی نے اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کےلئے کس کس کو ساتھ ملا لیا ؟؟؟ ایسا دعویٰ کہ مسلم لیگ(ن) پریشان ہو جائے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ فاٹا اور بلوچستان کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں ، تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر چیئرمن اور ڈپٹی چیئرمن کا مرحلہ احسن طریقے سے عبور کریں گے، عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے سے زیادہ کچھ نہیں، ان کے ارکان بیزار ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا

بخش چانڈیو نے کا کہ سینیٹ وفاق کی ضمانت اور پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور چاروں صوبوں سے جیت کر پی پی پی نے وفاق کی علامت ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، چیئرمن سینیٹ وہی جماعت بنائے گی جو وفاق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جی ٹی روڈ کی مخصوص سوچ رکھنے والی جماعت ہے، نواز شریف اور عمران خان اپنے منتخب ارکان پر بکنے کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں ، نواز شریف اور عمران خان کی سیاست سے ان کے ارکان بیزار ہو چکے ہیں، عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے سے زیادہ کچھ نہیں،منتخب ارکان ایسی قیادت کے ساتھ کیسے چل سکتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ ہی نہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اندرونی اختلافات اور افراتفری نے یہ دن دکھائے ہیں۔جس جماعت نے چاروں صوبوں سے نمائندگی حاصل کی اسی کا چیئرمن سینیٹ بنے گا، پی پی پی نے چھوٹے صوبوں کو حق دیے اس لئے فاٹا اور بلوچستان کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں، تمام جماعتوں کے

ساتھ ملکر چیئرمن اور ڈپٹی چیئرمن کا مرحلہ احسن طریقے سے عبور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھرپور کامیابی بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے، 2018ء میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں پی پی پورے ملک سے کامیاب ہوگی۔