Thursday February 13, 2025

کون سی انتہائی اہم غیر ملکی شخصیت پاکستان آنے والی ہے؟؟؟سکیورٹی ہائی الرٹ کر دگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امام کعبہ کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امام حرم کعبہ فصیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب کل لاہور پہنچیں گے جس کے بعد وہ مرکزی جمیعت اہل حدیث کے زیر اہتمام آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس میں 8 اور 9 مارچ کو شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران امام کعبہ

ساجد میر ، حافظ عبد الکریم، عبد الغفور راشد سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ بھی امام کعبہ کی ملاقات متوقع ہے۔ امام کعبہ اور کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے سول ایوی ایشن حکام سمیت دیگر حکام نے سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، اولڈ ائیر پورٹ اور حج ٹرمینل پر بیرون ممالک سے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔