اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے سینیٹ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن والے ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جو لوگ صادق سنجرانی کو لائے تھے،بچایا بھی انہی لوگوں نے ہے۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا اپوزیشن سے دل ٹوٹ چکا ہے۔اور اب وہ سیاست کی بجائے گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کی متحدہ اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کے لیے ووٹ کم پڑگئے تھے اور اپوزیشن کے 14اراکین منحرف ہوگئے تھے۔ کہ سینیٹ کے
معرکے میں متحدہ اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔اپوزیشن کی قرارداد کی حمایت میں 50 اور مخالفت میں 45 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد صادق سنجرانی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔اس حوالے سے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کریں گے۔یہ کیا تحقیقات کریں گے جب ڈیل انہوں نے خود کی ہے۔جب کہ ایوان بالا میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے صاداق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تلاش کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔اطلاعات کے مطابق کمیٹی ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی ارکان سے پوچھ گچھ کرے اور ضرورت پڑنے پر مبیبنہ کالز کی تفصیلات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔