لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا کے سب سے بلند ترین مقام پر ٹینک تعینات کرنے والا ملک بن گیا، آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے اونچی جگہ ہمارا ٹینک کھڑا ہے، بھارتی آرمی چیف نےدعویٰ کیا کہ ان کا ٹینک سب سے اونچائی پرکھڑا ہے جس کے بعد ہم نے پیمائش کی اوربتایا کہ پاکستانی بھارتی ٹینک سے700 فٹ اونچا کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر ٹینک تعینات کرنے والے ملک کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف
نے ایک مرتبہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ٹینک سب سے اونچائی پرکھڑا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے دعوے کے بعد پاک فوج نے باقاعدہ پیمائش کی اور پھر بھارت کو بتایا کہ پاکستانی ٹینک بھارتی ٹینک سے700 فٹ زیادہ اونچائی پر کھڑا ہے۔ہمارا ٹینک تورا بورا پہاڑوں کے سامنے ہمارے علاقے میں کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر جنگی ٹینک تعینات کرنے والی دنیا کی پہلی فوج ہے۔ پاک فوج کے آرمرڈ کارپس نے رواں برس ہی افغان صوبے ننگرھار کے قریب پاک افغان سرحد پر گشت اور دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے ٹینک پہنچائے تھے۔