Wednesday January 22, 2025

قومی ایئرلائن بھی ترقی کے سفر پر نکل پڑی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیر لائن کو نئے طیارے خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا بازی ڈویژن کی منگل کو ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ قومی ائیر لائین کو نئے طیارے خریدنے میں معاونت کرے۔قومی ائیر لائن میں 12 نئےطیاروں کی شمولیت کے بعد اس کے کل جہازوں کی تعداد 45 ہوجائیگی ۔ پی آئی اے کے چیف ایگزکٹیو ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اگلے سال 4 نئے طیارے قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائینگے۔ان کا کہنا ہے کہ نئے جہاز

درمیانی سائز کے ہونگے اور ان کو داخلی اور چھوٹے بین الاقوامی روٹس پر چلائے جائینگے۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ منافع بخش ادارہ بد انتظامی سے مشکلات کا شکارہوگیا، اب پی آئی اے کے خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی کثیرتعداد اوربڑھتی ہوئی صنعت کی ترقی کیلئے موزوں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اےکوجدید خطوط پر استوارکرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر پی آئی اے کی استعداد بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک وزیراعظم عمران خانکو بریفنگ دی کہ موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں سے ادارے کے خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک میں ائیرٹرانسپورٹ کا کافی زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔

FOLLOW US