Tuesday January 21, 2025

عمران خان کیساتھ’’ اپنوں‘‘ نے ہی ہاتھ کردیا، نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کےنام پر کس جگہ کا افتتاح کروادیا گیا، حامد میر نے بھانڈاپھوڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ تھوڑے دنوں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اسکینڈل آئے گا، وزیراعظم ایک جگہ افتتاح کرنے گئے تووہاں پہلے سے موجود کسی اورہاؤسنگ سوسائٹی پر بینرزلگا کرسنگ بنیاد رکھوا دیا گیا، عمران خان کے جاتے ہی بینرزاتار دیے گئے۔ اگست 2018ء میں ڈالر123روپے کا تھا اب 158روپے کا ہے۔اگست 2018ء میں پٹرول 95روپے تھا اب 117روپے کا ہے۔اب کہیں گے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے لوٹ مار کی تھی، یہ ان کا بیانیہ ہے، اگر ڈالر اور پٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو پیچھے خزانہ خالی چھوڑ کرگئے ہیں۔میں اس بحث میں نہیں پڑتا۔عمران خان کی سب سے

بڑی کامیابی جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ وہ کہتے ہیں میں نے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔نوازشریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ ،سعد رفیق اور فریال تالپور کرلیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔لیکن ان کی بڑی ناکامی بھی ہے۔حنیف عباسی کو پکڑا تھا ، عدالت نے چھوڑ دیا ہے۔میرے خیال میں عمران خان کی کامیابی یہ ہے کہ پوری اپوزیشن لیڈرشپ کو جیل میں ڈال دیا ہے۔لیکن حنیف عباسی کو عدالت نے چھوڑ دیا ہے۔دیکھیں میں وہ کہوں گا کہ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ہم نے سارے چور ڈاکو اندر کردیے ہیں یہ ہماری کامیابی ہے، میں سمجھتا ہوں پھر اسی سے اگلے سالوں میں عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ حامد میر نے کہا کہ آج حالات ایسے ہیں کہ اگر میں حکومت پر تنقید کروں گا توکہا جائے گا کہ اصل ایشوز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔عمران خان نے بظاہر نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح 3بار کیا ہے۔آنے والے دنوں میں پتا چلے گا، جیسا کہ ایک جگہ پر وزیراعظم نے افتتاح کیا اور وہاں سے وہ گئے توانہوں نے بینرزاتار دیے، معلوم ہوا کہ یہاں پہلے سے ہی کسی اور نام سے ہاؤسنگ اسکیم کا کام جاری ہے، وہاں کچھ مکانات بھی تعمیر تھے، عمران خان کو وہاں لے جاکر دھوکا دیا گیا، عمران خان کے ساتھ ایسا ان کے بہت قریبی آدمی نے کیا ہے۔تھوڑے دنوں میں یہ اسکینڈل سامنے آجائے گا۔ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں،میڈیا نے پہلے 6مہینے آنکھیں بند کیے رکھیں۔عثمان بزدار پر کوئی تنقید نہیں کی گئی۔عمران خان کی حکومت تمام جماعتوں کا مرکب ہے۔

FOLLOW US