Sunday May 19, 2024

عمران خان دوسری جماعتوں پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام عائد کرتے رہے،،تحریک انصاف کی 20خواتین ارکان کون شرمناک کام کرتی رہیں؟؟؟ سینیٹ الیکشن کے بعد سب سامنے آگی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام سیاسی جماعتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی دوسری سیاسی جماعتوں پر گھوڑوں کی خرید و فروخت کاالزام عائد کرتی رہی لیکن خود تحریک انصاف بھی سینیٹ الیکشن میں ” اپنوں” کی ستم ظریفی کی بھینٹ چڑھ گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کرکے

حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سینیٹ انتخابات کے دوران ہونے والی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق پارٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عمران خان کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی کے 17 سے 20 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ فروخت کئے۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ فروخت کرنے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاداری تبدیل کرنے میں ناراض پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ ساتھ کئی اہم ایم پی ایز بھی شامل ہیں جس پر عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی فہرست جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

FOLLOW US