Sunday May 19, 2024

پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کے گھر کئی من وزنی کون سی چیز پہنچا دی گئی ؟؟؟ہر کوئی حیران

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں 12میں سے 11نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ آئی جس پر چودھری سرور کامیاب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کا پنجاب سے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر بھر پور جشن ‘کارکنان نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور کے گھر20من سے زائد

مٹھائی اور کئی من پھول لے آئے جبکہ کارکنان چوہدری محمدسرور کے گھر میں قافلوں کی صورت میں مبارکباد دینے آتے رہے ‘شاہدر ہ میں تحر یک انصاف کے کارکن اطہر رشید اور کینٹ میں بھی عبد الر حمن سمیت دیگر کی جانب سے جشن منایا ‘کارکنوں کی بھر پور شر کت ‘وزیر اعظم عمران خان اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی جانب سے اتوار کے روز پنجاب سے سینیٹر چوہدری محمدسرور کی کامیابی پر بھر پور جشن منایا اور صبح سے شام تک تحر یک انصاف کے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے کارکنان اورقائدین قافلوں کی صورت میں چوہدری محمدسرور کو مبارکباد دینے کیلئے انکے گھر آتے رہے اور پہلے روز ہی کارکنان 20من سے زائد مٹھائی اور کئی من پھول لیکر آئے اور چوہدری محمدسرور کو مبارکباد دینے کیساتھ ساتھ کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ۔

FOLLOW US