Thursday September 11, 2025

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء ملاقات کے لیے سابق وزیر اعظم کے پاس پہنچ گئے، عمران خان سخت پریشان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب پاکستان میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عید کے بعد کرپشن کیسز میں تیزی لائی جانے والے ہے اور اگلے ہفتے میں بہہت سی شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے تاہم دوسری جانب کرپشن کیسز میں گرفتار شاہد خاقان عباسی سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ملاقات

کرنے عدالت میں ہی پہنچ گئے ہیں، کیا شاہد خاقان عباسی پاکستان تحریک انصاف کی وکٹ گرانے والے ہیں؟ کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف ناراض رہنما چنگیز خان نے احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ چنگیز کان سے ملاقات پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر ناراض گروپ کے رہنما چنگیز خان نے سابق وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ منظر دیکھ کر موقع پر میڈیا پر موجود صحافی برادری بھی دنگ رہ گئی اور ان سے رہا نہ گیا۔ جب میڈیا نمائندگان سے چنگیز خان سے شاہد خاقان عباسی سسے ملاقات کے متعلق سوال کیا گیا تو اس بارے میں چنگیز خان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان سے پرانی شناسائی ہے اس لیے ہم ملاقات کرتے ہی رہتے ہیں، یہ ملاقات ملکی سیاست کو اہم سرپرائز بھی دے سکتی ہے۔ جبکہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ملاقات ہے اس کو منفی انداز میں نہ لیا جائے۔ یاد رہے کہ چنگیز خان صوبائی حلقے پی پی 2 اٹک سے ٹکٹ کے خواہشمند تھے لیکن پارٹی قیادت نے اکبر احمد قاضی کو ٹکٹ دیا تھا۔ جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 2 اٹک سے ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ 46002 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اکبر احمد قاضی 42922 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔