Thursday February 13, 2025

70ارب کے ریکارڈ کو ” چھٹی والے دن آگ لگ گئی۔۔تحریک انصاف نے نیب سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

کراچی(نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں اہم دستاویزات کا آتشزدگی کے کسی واقعے میں جل کر راکھ ہوجانا نئی بات نہیں ہے ۔ سندھ سیکرٹریٹ میں بھی ایسے ہی ” حادثے ” کی ایک روایت برقرار ہو گئی ہے ۔ سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔تحریک التوا جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہاکہ سندھ سیکرٹریٹ میں چھٹی کے دن آگ لگنا معنی خیز ہے محکمہ خوراک کے 7 ارب روپے

کا ریکارڈ جل گیا چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں اورنیب واقعے کی تحقیقات کرے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے چیف سیکرٹری کی کسی کمیٹی پر اعتبار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ60 سے 70 ارب روہے منصوبوں کا ریکارڈ جل کر ضائع ہوا۔