کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں اختلافات کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی۔ چند ماہ قبل پارٹی کے باہمی اختلافات سے ایک طرف صوبائی حکومت کو دھچکا لگا تھا اور اب اس کے اثرات سینیٹ الیکشن پر براہ راست پڑ چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں بلوچستان میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑ گیا اور
صوبے میں پارٹی کے ہاتھ کوئی ایک سیٹ بھی نہ آسکی۔ مسلم لیگ ن کا بلوچستان سے صفایا ہو گیا۔بلوچستان کی سابقہ حکمران جماعت سینیٹ انتخابات میں بلو چستان سے ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔دوسری جاننب مسلم لیگ ن کے منحرف گروپ نے سرفراز بگٹی کی قیادت میں سینیٹ کی چار نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔