Tuesday January 21, 2025

عمران خان کی بدولت امریکا میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا

لاہور (نیوزڈیسک) :بزرگ بابا جی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گذشتہ حکمرانوں پر برس پڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ملک کو لوٹ کر کھا گئے۔28منزلہ محل بنا کر باہر چلے گئے۔ان کے بچوں نے باہر پڑھا اور باہر ہی رہے۔یہ بھی زرا ٹاٹ والے سکول میں بیٹھ کر پڑھتے تو انہیں ملک کے مسائل کا پتہ چلتا۔ انہوں نے جو پیسہ

لوٹا وہ قوم کا ہے،یہ لوگ پیسہ واپس کریں اور جائیں۔بزرگ بابا جی کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے بہت خوش ہیں۔عمران خان کے دور میں ملک ترقی کرے گا اور ملک عروج پر جائے گا۔ہماری فوج کام کر رہی ہے ہمیں ہر طرف سے تحفظ حاصل ہے۔اب ہمیں کوئی فکر نہیں ہم سکون کے ساتھ سوتے ہیں۔ہماری فوج بارڈروں پر پہرا دے رہی ہے جب کہ ہمارا حکمران بھی ایماندارہے۔ پہلے سارے چور تھے اب وہ چور بھاگ گئے ہیں۔انشاءاللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں امریکا میں آج جو عزت دی ہے۔دنیا میں کسی حمکران کو اتنی عزت نہیں ملی۔اللہ نے ہمارے اس حکمران کو عزت دی ہے،ہمارے لیے عزت کی بات ہے کہ امریکا میں پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔عمران خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے تھے۔ بزرگ بابا نے ملک میں ہونے والی مہنگائی کے اوپر کہا کہ ہم نے ایک گاڑی چور کے حوالے کی ہوئی تھی جس میں پٹرول ختم ہو گیا تھا۔جب عمران خان اس گاڑی پر بیٹھا تو وہ سٹارٹ نہیں ہو رہی تھی۔لیکن انشاءاللہ اب یہ گاڑی چلے گی اور بہت تیز چلے گی۔بابا جی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکا میں بہت زیادہ عزت ملی جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی۔ہم عمران خان کی حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں۔پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔ بابا جی نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

FOLLOW US