Wednesday January 22, 2025

اب مزید بارشیں کب شروع ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال،

فیصل آباد، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیرپورٹ 56، سٹی 01)، کوٹ ادو 47، ساہیوال 41،حافظ آباد 34، سرگودھا 26، جوہر آباد 25، فیصل آباد 20، گوجرانوالہ 17، لیہ 10، منگلا 09، چکوال 08، مری 07، اوکاڑہ06، بہاولنگر05، منڈی بہاوالدین، جھنگ 03، بھکر02، دیر (اپر 23، لوئیر02)، کاکول 17، مالام جبہ 09، پشاور(سٹی05، ائیرپورٹ 01)، بالاکوٹ، پارہ چنار 05، سیدوشریف02، گڑھی دوپٹہ 52، مظفرآباد (ائیرپورٹ14، سٹی 03)، راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US