Thursday December 26, 2024

پرویز مشرف کو تحریک انصاف کا سربراہ بننے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت پرویز مشرف سے دبئی میں پاکستان تحریک انصاف (انصاف گروپ ) کے سربراہ فاروق ملک نے ملاقات کی ہے اور پیشکش کی ہے کہ وہ پارٹی کی سربراہی سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ملک نے دبئی میں پرویز مشرف کو اپنی جماعت تحریک انصاف (انصاف گروپ ) کی قیادت سنبھالنے کی پیشکش کی ہے۔ جس پر سابق صدر نے انھیں جواب دیا ہے کہ وہ تو خود پہلے ہی سے ایک سیاسی جماعت چلا رہے ہیں۔ فارو ق ملک نے ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ عمران خان اپنے اصل نظریات اور منشور سے منحرف

ہوچکے ہیں اور ان کے آس پا س جاگیر دار اور سرمایہ آکھڑے ہوئے ہیں۔ پرویزمشرف نے کہا کہ حکومت نے غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے۔انھوںنے کہا کہ لوگ آج بھی مشرف دور کو یاد کرتے ہیں۔ میں جلد پاکستان واپس آئوں گا ۔ پاکستان میرا ملک ہے ،مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔

FOLLOW US