Friday October 11, 2024

او پتر ! پاکستان بڑا شہنشاہ ملک ہے ، چپ کرکے کھائے جا۔۔۔ سابق چئیرمین PTV عطا الحق قاسمی نے اپنے بیٹے کو ساتھ ملا کر قومی خزانے کو کیسے لوٹا؟؟سیکرٹری اطلاعات نے انکشافات کر ڈالے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن میں ہونےوالی اندھی لوٹ مار پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے بھی اہم انکشافات سے نیا پنڈورا باکس کھول ڈالا ہے ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی برائے پی ٹی وی میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات احمد نواز سکھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطاء الحق قاسمی اپنے

پروگرام کی تشہیر پر 20کروڑ روپے جبکہ ذاتی گاڑی کی مرمت پر 7لاکھ روپے پی ٹی وی کے اکائونٹس سے خرچ کئے تھے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے اشتہاری حقوق 2 ارب روپے میں ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کو دے رکھے ہیں خصوصی کمیٹی کا اجلاس ایم این اے شفقت محمود کی صدارت میں ہوا جس میں ایم این اے غلام مصطفے شاہ اور شاہدہ اختر علی نے بھی شرکت کی یہ کمیٹی پی ٹی وی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور ری سٹرکچرنگ پلان کے حوالے سے تشکیل دی گئی تھی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطاء الحق قاسمی نے اپنے پروگرام کی اشتہاری مہم پر بیس کروڑ روپے خرچ کئے ہیں جبکہ آمدن صفر تھی عطاء الحق قاسمی نے ذاتی گاڑی کی مرمت پر سرکاری خرچ سے کرائی اور سات لاکھ خرچ کئے جبکہ اپنے بیٹے یاسر پیرزادہ کو سکرپٹ رائٹر کے نام پر بھی ادائیگیاں کیں یاسر پیرزادہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود 2007ء سے پی ٹی وی کیلئے سکرپٹ لکھتے ہیں اور پندرہ لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں کمیٹی میں سرکاری دستاویزات جمع کرتے ہوئے سیکرٹری نے بتایا کہ عطاء الحق قاسمی کی ماہانہ تنخواہ 15لاکھ تھی جس میں ٹیکس حکومت ادا کرتی تھی دو سالوں میں قاسمی نے چائے ، بسکٹ اور کھانوں پر قومی خزانہ سے 24 لاکھ رپے خرچ کئے جبکہ ٹی اے ڈی اے الائونسز کی مد میں 10لاکھ 72 ہزار وصول کئے تھے جبکہ میڈیکل الائونسز کی مد میں 3لاکھ 55 ہزار خرچ کئے جبکہ 62 ہزار روپے کے اخبارات خریدے گئے تھے جبکہ موبائل فون کے بلوں پر پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

FOLLOW US