Thursday December 26, 2024

عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن کپتان کی طرح نہیں ہوں کہ یہ کام کرنا شروع کر دو ں .،اور اب بابر اعوان کو بھی دیکھتا ہوں کہ۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عمران خان کے حوالے سے دھماکے دار بیان جاری کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سے متعلق جعلی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں اور تصدیق کے بعد کوئی ردعمل کا اظہار کروں گا۔اسلام آباد کی

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا اشو چل رہا ہے، میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں۔نواز شریف نے کہا کہ میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے، اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق سیکریٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے بنی گالا میں تجاوزات کے خلاف کیس میں اپنا تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں عمران خان کے گھر کے این او سی کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔محمد عمر کے مطابق یونین کونسل نے عمران خان کے گھرکی تعمیر کے لیے این او سی جاری نہیں کیا اور عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔

FOLLOW US