Wednesday November 6, 2024

شہباز شریف نے ایک بار پھر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کا نشہ ہے ۔ وہ الزامات لگاتے ہیں لیکن جب ثابت کرنےکی باری آتی ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کے الفاظ ہیں کہ مومنو! لوگوں سے سیدھی بات کرو اور اللہ سے ڈور۔ انھوںنے کہاکہ سپریم کورٹ عمران خان کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے فل بینچ بنائےاور تحقیقات کرے ۔ وہ ملتان میٹرو بس پر بھی کرپشن کا الزام لگا چکے ہیں جبکہ چین نے

اپنی اس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جس نے اس بارے میں گمراہ کن رپورٹ دی تھی ۔ انھوںنے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے تحقیقات کروائیں تو امیں قصوروار ثابت ہو گیاتو سیاست چھوڑ دوں گا ۔

FOLLOW US