Sunday December 22, 2024

نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا سعد رفیق کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر بھی چھاپہ۔۔ کیا کچھ پکڑا گیا؟؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نےکا وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور کے علاقے برکی میں واقع پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ نیب نے چھاپہ پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس آفس پر مارا اور اہم ریکارڈ اور کمپیوٹرز اپنی تحویل میں لے لیے۔ نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس

کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے۔

FOLLOW US