ملک کا اگلا نگران وزیر اعظم کون بننے والا ہے؟؟؟ حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئ

   
   

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ماہ کے اندر نگراں وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دے دیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ان

سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کے لیے درخواست کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی اور امیرِ جماعت اسلام سراج الحق سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی اپنے سکھر میں ایک نجی مسئلے میں مصروف ہیں، تاہم جلد ہی واپس اسلام آباد آئیں گے اور اس معاملے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کریں گے۔ خیال رہے کہ رواں برس 18 فروری کو وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید کورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کے سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کا نام بھی زیر غور آیا تھا۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے ایسے شخص کا نام تجویز کیا جانا چاہیے جو اپنے فیصلے لے سکے اور ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروا سکے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ

’مجھے بھی یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ نگراں وزیراعظم کے لیے میاں رضا ربانی کے نام پر غور کیا جارہا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کا نام دینے کے لیے پارٹی کے رہنما سے مشاور شروع کردی ہے۔فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر اس وقت پارٹی کے تمام رہنماؤں سے اس معاملے میں آراء بھی لے رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وضع کردہ حکمت عملی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مارچ کے مہنے سے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں تیزی لائیں گے۔خیال رہے کہ موجود حکومت 31 مئی 2018 کو اپنی مدت پوری کر رہی ہے، جس کے بعد نگراں حکومت قائم کی جائے گی جو ملک میں عام انتخابات کروائے گی، جو ممکنہ طور پر جولائی یا پھر اگست میں منعقد ہوں گے۔آئین کے مطابق موجودہ وزیرِاعظم قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کا تقرر کرتا ہے۔وزیرِ اعظم اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام دیے جاتے ہیں جن میں ایس متفقہ طور پر ایک امید کو نگراں وزیرِاعظم بنا دیا جاتا ہے۔نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ملک میں صرف شفاف الیکشن کروانا نہیں بلکہ دیگر داخلی اور خارجی امور چلانا بھی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy