Saturday July 27, 2024

اگر عمران علی کو سرعام پھانسی دے دی گئی توکون سا انتہائی خطرناک اور غیر شرعی کام ہونے کا خطرہ ہے؟؟؟وزرات قانون نے انتہائی اہم نکتہ اٹھا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا جبکہ وزارت قانون نے سرعام پھانسی کی تجویزکی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کااجلاس(آج) جمعرات کو ہو گا۔اجلاس کی صدارت بیرسٹر جاوید اقبال عباسی کریں گے ۔ گزشتہ اجلاس میں کمیٹی نے وزارت قانون سے سرعام پھانسی کے بارے میں رائے مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے اپنے رائے دے دی ہے جس میں سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی گئی ہے ۔حکام وزارت قانون نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرعام پھانسی کی تجاویزپراعتراضات سامنے آرہے ہیں،سرعام پھانسی کے معاملے پرکسی حتمی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے۔حکا م کا کہناتھا کہ

شریعت میں لاش کے احترام سے متعلق کہاگیا ہے،سرعام پھانسی دی تولوگ زینب کے قاتل کی لاش کی بے حرمتی کریں گے۔حکام وزارت قانون نے کہا کہ سرعام پھانسی کیلئے رولزمیں ترمیم کرنی پڑے گی۔اس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے بھی زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کی مخالفت کی تھی۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ پھانسی دینے کے بعد ویڈیو جاری کی جائے اور مناظر عوام کو دکھائے جائیں ۔

FOLLOW US