Thursday December 26, 2024

نوازشریف اور شہباز شریف اپنا کون سا ذاتی کام قومی خزانے کے اربوں روپے سے کررہے ہیں؟؟انھیں یہ رقم کہاں سے لینی چاہیے؟؟پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا مشورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شہباز شریف کو صرف بڑھکیں لگانے کی عادت پڑگئی ہے دونوں بھائی سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہے، قومی خزانے سے ایک نا اہل شخص نواز شریف کی ذاتی تشہر کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن اورنیب کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیے ، انہوں نے

کہا کہ نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں نواز شریف اور شہباز شریف نے اربوں روپے ٹی وی اشتہاروں پر لگا دیے ہے ، عوام کے ٹیکسوں کے پیسہ اپنے باپ دادا کا پیسہ سمجھتے ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کو اپنے فوٹو کااتنا ہی شوق ہے تو اپنی جیب سے کریں ، انہوں نے کہا کہ قوم بھوکی مر رہی ہے صاف پینے کا پانی میسر نہیں علاج کی سہولت دستیاب نہیں شریف برادران عوام کے پیسوں کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں ، ان حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی ان سے وصول کی جائے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے ، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، شہباز شریف نے عوام کی نام نہاد خدمت کی آڑ میں صوبے کے وسائل کو اپنے اللے تللے منصوبوں پر لگا دیا ہے ، احد چیمہ کی گرفتاری نے شہباز شریف کو پریشان کر رکھا ہے ، احد چیمہ کی جان میں شہباز شریف کی جان ہے ، ایک سرکاری افسر نے اربوں روپے کے اثاثے بنا لیے ، احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے اور عوام کو لوٹنے والے کسی معافی یا این آر او کے مستحق نہیں ، شہباز شریف جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔

FOLLOW US