سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار راو ساجد محمود کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 یوم میں ادائیگی کی ہدائت کر دی گئی ہے،،،، جبکہ اس حلقہ
میں لیگی امیدوار یاسر ظفر سندھو کی جمعیت علمائے اسلام نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اس طرح دونوں امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ کی کیفیت ہے۔