Tuesday November 26, 2024

مشرق وسطیٰ کے بڑے ملک نے ن لیگ کوپاکستان میں انتشارپھیلانے سے روکا،شاہدمسعود

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2018 میں جب نواز شریف کو نااہل قرار دیا جا چکا تھا اور شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم تھے اور بیگم کلثوم نواز ابھی زندہ تھیں، تب مشرقِ وسطیٰ کے ایک بڑے ملک سے ایک خصوصی طیارہ بھیجا گیا جو لاہورمیں لینڈ کیا۔ اس طیارے میں شہباز شریف سوار ہوئے اور اس عرب ملک چلے گئے۔شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ جب شہباز شریف وہاں پہنچے تو میاں نواز شریف وہاں موجود تھے اور ان کے

صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ تب اس عرب ملک کے ایک بڑے شہزادے نے آکر ان سے ملاقات کی اور اس شہزادے نے کہا کہ ہم پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں انتشار نہیں چاہتے، جو کچھ آپ کر رہے ہیں اس سے پاکستان کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔شہزادے نے سارے معاملات طے کیے اور نوازشریف نے سیاست سے الگ ہو کر پارٹی کی صدارت شہباز شریف کو دے دی۔ ۔شاہد مسعود کے مطابق اس سے اگلی صبح ن لیگ نے انتشار پھیلانے والے معاملات روک دیے، مریم نواز کی ٹویٹس بھی بہت کم ہو گئیں اور ’خلائی مخلوق‘ کا جو واویلا کیا جا رہا تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔ شاہد مسعود نے بتایا ہے ان دنوں وہ زینب قتل کیس کی وجہ کے بعد 2 سے 3 ماہ کے لیے سکرین سے دور رہے لیکن اب وہ بتا رہے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے ملک نے ن لیگ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے سے روکا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سب کے بعد پاکستان سے کچھ خاص لوگ خصوصی پرواز سے اس عرب ملک گئے اور جا کر اسی شہزادے سے ملاقات کی اور ان لوگوں نے شہزادے سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ آگے اب باقی سب کچھ ہم خود سنبھال لیں گے۔ شاہد مسعد کے مطابق اس کواقعے کے بعد ن لیگ کی جانب سے نفرت انگزی بیانات میں بہت زیادہ کمی آگئی۔

FOLLOW US