پشاور(این این آئی)محکمہ وائلڈ لائف نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے بنائی گئی چپل قبضے میں لے لی۔میڈیا پر اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا۔ڈی ایف او عبدالعلیم کا اس حوالے سے بتایا کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد کارروائی کی گئی اور چپل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جسے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اڑدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا
ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ دکاندار فرار ہو گئے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔