Wednesday January 22, 2025

صوبہ سندھ تقسیم کر کےمزید صوبے بنانے چاہئیں یا نہیں وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کر دیا

کراچی(این این آئی)سندھ میں ایک اور صوبہ بنانا چاہئے یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی،

22سال سیاسی جدوجہد اس لئے نہیں کی کہ دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالیں بلکہ اس لئے کی ہے کہ پاکستان کو چوروں اور ڈاکووں سے بچائیں، ایسے عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جنہوں نے پاکستان کو لوٹا اور اس کی معیشت کو تباہ کردیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں کے لوگوں سے رابطے میں رہیں اورعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہاروزیراعظم نے گورنرہاس کراچی میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد اورپی ٹی آئی کے ارکان قومی وسندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، فیصل واڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نندکمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی ودیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل وفاقی وزراء اورتحریک انصاف کے سینئررہنما بھی موجود تھے ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں اور اتحادی امور کے علاوہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کودرپیش مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی فلاح و بہبود خصوصا صحت، تعلیم کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں، غربت کے خاتمہ کے پروگرام احساس اور صحت و انصاف کے پروگرام کو سندھ میں جاری کیا جائے وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ بھرکی ترقی کے لیے بھرپورتعاون کرے

گی۔ ملاقات کے بعد گورنرہاس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ،رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہاکہ وزیراعلی کی حیثیت کیاہے؟، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سیمتعلق فیصلہ عدالت عظمی کاہے،وزیراعظم پرعزم ہیں کہ ان تینوں اسپتالوں کی حالت بہتربنائینگے،خرم شیرزمان نے کہاکہ ہم ان تین اسپتالوں کو شوکت خانم اسپتال جیسی سہولیات دینگے،وفاق کے پاس ان تین اسپتالوں کیلییبجٹ کی کمی نہیں ہے،جہاں سندھ حکومت کام نہیں کریگی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کیزریعے کام کریگی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بھٹو کیشہرکو ایڈز زدہ بنادیاہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت نے کراچی کی لوٹ سیل لگائی ہے،این آئی سی وی ڈی دس ارب روپے سے زائد کامقروض ہے، کراچی کو ادا، ادی اور ٹپی کیزریعے لوٹاگیا،دس سال سے بلدیات کی وزارت انکیپاس ہے،کراچی میں کچرا اٹھانے والی کمپنی کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ خرم شیرزمان نے کہاکہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کومعیاری بناکر سندھ کیعوام کوتحفہ دینگے،تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ ہم نیفیصلہ کیاہیکہ ان تینوں اسپتالوں کاآڈٹ کرائینگے، حلیم عادل شیخ نے کہاکہ آڈٹ کرانے کیاعلان پر ان کو خوف ہے، لوگوں کو ایڈز دینے والے سندھ کو کیادینگے،ہم سندھ میں کچھ کرناچاہتے ہیں تواعتراض ہوجاتاہے،خان صاحب پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،سندھ کے عوام بتائیں گے کہ ایڈز کیاہوتی ہے،سندھ کے عوام انکو بتائیں گے کہ تحریک کیاہوتی ہے۔

FOLLOW US