Wednesday January 22, 2025

نریندر مودی کی جیت کوئی اچھی خبر نہیں ہے اس سے بھلائی کی امید رکھنابے وقوفی ہے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی جیت کوئی اچھی خبر نہیں ہے،مودی سے اچھائی کی توقع کرنا بے وقوفی ہے ،مودی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ نریندر مودی سے اچھائی کی توقع کرنا بے وقوفی ہے ،مودی نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف کام کیئے ہیں ،مودی نے نفرت کی سیاست کی ہے ،مودی کی جیت کوئی اچھی خبر نہیں ہے ،نریندر مودی نے ہر جگہ ظلم کیا ہے ،ناز بلوچ نے کہا کہ نریندر مودی کی پاکستان مخالف پالیسیاں تھیں ،اس نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا،مودی خطے میں امن کے لیئے خطرہ ہے۔

FOLLOW US