پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں اتوار کی شام سے بارشوں اور تیز ہواوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جو کہ بد ھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کسی بھی نقصان کے پیش نظر تمام اضلاع کی
انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔