راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم ایل ون پر دستخط ہو گئے تو 150000 لوگوں کو روزگار دوں گا۔۔ وزیر ریلوے کا انتہائی بڑا اعلان، ایم ایل ون کیا ہے ؟ پاکستانی جان لیں ۔۔۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چھ سو کروڑ روپے قرض سود دے رہے ہیں ،کچھ مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،چھ ماہ میں ساڑھے سات
کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیگا ۔ریلوے روڈ پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید نے اس علاقہ میں جو کام کرائیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا کام بھی شروع کروا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا کام بھی رکوا دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ مہنگائی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ چھ ہزار ارب سے تیس ہزار ارب ڈالر کے قرضے بڑھ گئے ۔انہوںنے کہاکہ دن رات تحریک انصاف محنت کر رہی ہے تاریخ گواہ ہے کابینہ کی میٹگنز بھی کم ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیاد چھ سو کروڑ روپے قرض پر سود دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چھ ماہ میں ساڑھے سات کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کی بنیاد پر ملک ترقی کرتا ہے اور تحریک انصاف کا اسی پر فوکس ہے ۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،عامر کیانی ،شیخ رشید و دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میرے اور عامر کیانی کے حلقہ میں تشریف لائے ہیں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے دلی شکریہ کہ منصوبہ کو مکمل کیا۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے بہت عرصہ پہلے اسکو شروع کروایا دس سال منصوبہ ادھورا پڑا رہا۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے دن رات ایک کرکے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی حکومت کے کرپشن کا اکثر سنتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ملکی وسائل کو دیانتداری سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ کرپشن ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ نواز لیگ
کی حکونت کرپشن کی کرپشن کے باعث منصوبہ رکا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ صوبے کی جیسے خدمت کر رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہاکہ میں اور عامر کیانی صاحب اپنے حلقہ میں منصوبوں کیلئے ایک بار آپ کو دوبارہ بلائینگے۔وزیر ریلوے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس الفاط نہیں کہ وزیر اعلی کا شکریہ ادا کروں، انہوںنے کہاکہ میری یہ خواہش تھی کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ستر سالہ تاریخ میں ٹرین پر آیا،اس کالج نے چودہ سال لگے بہت تھکایا اس نے۔انہوںنے کہاکہ میں نے ہائی کورٹ سے اس کیس کو جیتا۔انہوںنے کہاکہ جب کالج شروع کیا تو بتایا گیا یہاں دس دس کروڑ روپے کی دکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمران خان کا انتخاب ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نرسنگ ہسپتال بھی عامر کیانی کے حلقے میں بنانے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سات تعلیمی ادارے بنائے ہیں،انہوںنے کہاکہ ساری زندگی وزیر اعلی پنجاب کے مشکور رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپنی ساری جائیداد ان یونیورسٹیوں کے نام کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ صاحب جب ہم نے پہلی خواتین یونیورسٹی بنائی اس وقت فنانس منسٹر نے کہا ہمارے پاس فنڈ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس یونیورسٹی میں جہلم اور اٹک سے بیٹیاں پڑھنے آتی ہیں، انہوںنے کہاکہ جس فاطمہ جناح یونیورسٹی کیلئے عوام میرا مزاق اڑاتے تھے آج انہی کے بچے یہاں زیر تعلیم ہیں۔انہوںنے کہاکہ انگریز جہاں سے مزدور لیتا تھا وہاں ہم نے کالج کھولے۔انہوںنے کہاکہ رکشہ ڈرائیور، ڈینٹر، پینٹر اور سب کی بچیاں ٹاپ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈھوک دلال میں بھی دو منزلہ کالج بنائینگے۔انہوںنے کہاکہ سخت تنگ حالات میں بھی عمران خان نے ایک ارب روپیہ ہسپتال کیلئے دیا ۔ شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون پر دستخط کرنے جارہے ہیں اگر ہو گئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دونگا۔انہوںنے کہاکہ چار ماہ میں چار بلین کا نفع اکھٹا کیا ہے،چوبیس ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری زندگی کی کوشش ہے چوروں ڈاکوئوں اور لٹیروں سے جان چھوٹ جائے،انہوںنے کہاکہ کیانی صاحب ہمارے ریلوے کے مزدور کو ہیلتھ کارڈز دے دیں۔ انہوںنے کہاکہ کل ریلوے کا مزدور یہ نہ کہے کہ میں نے کوئی بددیانتی کی،انہوںنے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف سے چار اجلاس کئے عمران خان سے بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ 23 کلومیٹر سواں سے اسلام آباد تک لئی ایکسپریس وے بنانے جا رہے ہیں ،شاپنگ مال بنائینگے، آپ کو ٹیکس بھی دینا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ آپکا مشکور ہوں، زندگی میں کبھی ڈی سی یا کمشنر کے پاس نہیں گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نہیں معلوم کہ پٹواری کسکو کہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں،انہوںنے کہاکہ جس دن نالہ لئی اور ایم ایل ون بن گیا تو قوم عمران خان کو ووٹ دیگی،عمران خان کو ریل بھی ووٹ دلائیگی۔