Saturday July 27, 2024

ایم کیو ایم کے اختلافات کا فائدہ کسی اور نے ہی اٹھا لیا۔۔ ارکا ن اسمبلی نے کس سیاسی جماعت کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ؟؟؟ہر کوئی چونک گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کا پیپلزپارٹی سے رابطہ،اکثر ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کے درمیان اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوچکی ہے ۔پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کے اختلافات کے باعث ارکان اسمبلی

نے اپنے دام کھرے کرنے کی ٹھان لی ہے اور سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی تمام نشستیں جیتنا چاہتی ہے اور ان نشستوں پر کامیابی کیلئے اسے اپوزیشن کے 15ووٹ درکار ہیں ۔جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کے اکثر ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواران کو ووٹ دیں گے ۔اس وقت سندھ میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار ہیں ،جس کے باعث پیپلزپارٹی کے لئے میدان صاف ہوچکا ہے ،پیپلزپارٹی کے سینیٹ انتخابات کی نگرانی خودوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کررہے ہیں ،جن کی پوری کوشش ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر پیپلزپارٹی کے ہی امیدواران کامیابی حاصل کریں ۔اس کے لئے ایم کیو ایم پاکستان سمیت اپوزیشن کے مختلف ارکان اسمبلی سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں ۔تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی اختلافات اور اپوزیشن کے متحد نہ ہونے کے باعث پیپلزپارٹی کی سندھ کی 12میں سے 10 نشستوں پر کامیابی یقینی ہوچکی ہے ۔جبکہ پیپلزپارٹی اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ 12کی 12 نشستیں حاصل کر کے سینیٹ میں اچھی پوزیشن حاصل کی جائے

FOLLOW US