Wednesday December 4, 2024

عمران خان لودھرا ں کا الیکشن کیوں ہار گئے؟؟حکومتی وزیر نے ایک ایسی وجہ بتا دی کہ کپتان ضرور اس کے بارے میں سوچیں گے

فیروزوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوا ر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقام ہے کیونکہ ای سی ایل میں بھگوڑوں کا نام نہیں ڈلتا اور حاضر ہونے والوں کا نام ڈال دیا جاتا ہے عائشہ گلالئی کی کیا حثیت کے مسلم لیگ ن اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کرے ان خیالات کا اظہار رانا تنویر حسین نے فیروزوالا کے

رچنا ٹا ¶ں میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقام ہے حلانکہ بھگوڑوں کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا لیکن جو عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے ان کے سامنے حاضر ہوتے ہیں ان کا نام ڈال دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی جس طرح دعویٰ کررہی ہے کہ اسے مسلم لیگ کی جانب سے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے عوض سینٹ کی ٹکٹ دی جائے گی تو میں اسے پوچھتا ہوں کے عائشہ گلالئی کی آخر حثیت کیا ہے جو اسے مسلم لیگ ن سینٹ کا ٹکٹ آفر کرے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی اور پنجاب سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی رانا تنویر حسین نے کہا کہ کے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایک بہت بڑی سازش ہے جو کہ پوری قوم جانتی ہے انہون نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ سیاسی دھڑوں کو چھوڑے جانے سے سیاستدان الیکشن ہار جاتے ہیں اور یہی عمران خان کے ساتھ لودھراں میں ہو اور پنجاب سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی رانا تنویر حسین نے کہا کہ کے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایک بہت بڑی سازش ہے جو کہ پوری قوم جانتی ہے انہون نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ سیاسی دھڑوں کو چھوڑے جانے سے سیاستدان الیکشن ہار جاتے ہیں اور یہی عمران خان کے ساتھ لودھراں میں ہوا .

FOLLOW US