Saturday July 27, 2024

زینب کے قاتل کو اسی جگہ پھانسی دےجانے والی ہے جہاں سے اس نے بچی کو اغوا کیا تھا۔۔۔قانونی صورت نکل ہی آئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قاتل عمران علی کو آج کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد نےچار بار سزائے موت ،عمر قید ، سات سال قید ، جبکہ مجموعی طور پر 32لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ فیصلے پر زینب کے والد حاجی امین انصاری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ جبکہ مقتولہ بچی کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سر عام پھانسی دی جائےاور اس کو اس جگہ لٹکایا جائے جہاں سے اس نے بچی کو اغوا کیا تھا۔ اس بارے میں پنجاب کے پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی اپنی تجویز میں کہا

ہے کہ مجرم کو پھانسی دینے کےلئے قانون میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ۔پنجاب حکومت پہلے سے موجود قانون کو استعمال کرتے ہوئے پھانسی کی جگہ تبدیل کرسکتی ہے ۔اس لئے مجرم عمران علی کو اسی جگہ لے جا کر پھانسی پر لٹکایا جا سکتا ہے جہاں سے اس نے سات سالہ زینب کو اغوا کیا تھا۔

FOLLOW US