Saturday July 27, 2024

ایک لاکھ 18ہزا ووٹ لینے والی مسلم لیگ (ن)کا لودھراں کا جلسہ اتنا چھوٹا کیوں تھا؟؟؟نواز شریف نے لودھراں آنے سے پہلے کس کو فون کیا ؟؟شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گھبراہٹ کی وجہ کیا تھی؟؟حامدمیر کے انکشافات

اسلام آباد ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے این اے 154کے الیکشن میں جتنی بڑی کامیابی حاصل کی اتنا بڑا جلسہ آ ج لودھراں میں نہیں ہو سکا ۔نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرا م کے دوران حامد میر نے انکشاف کیا کہ این اے 154الیکشن میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ووٹ لینے والی مسلم لیگ

(ن) نے صرف چھ ہزار لوگوں کا جلسہ کیا ۔ اس کی چند وجوہات تھیں۔ایک وجہ یہ تھی کہ یہ جلسہ صرف دونوں کے نوٹس پر کیا گیا۔ حالانکہ شہباز شریف چاہتے تھے کہ یہ ایک بڑا جلسہ ہوتا ۔تاکہ وہ لوگو ں کو اپنی تقریر میں بتا سکتے کہ پنجا ب حکومت نے لودھراں کےلئے 22ارب 50کروڑ کا پیکج دیا تھا ۔ اس لئے آپ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ۔ لیکن شاید نوازشریف عوام کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ یہ ووٹ آپ نے نوازشریف کے بیانیے کو دیا ہے۔ حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے جلسے سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فون کر کے ان سے درخواست کی کہ میں آپ لوگوں کو بھی جلسے میں لے جانا چاہتاہوں۔اس پر وہ دونوں وہاں گھبرا گئے کہ نوازشریف ایک بار پھر ہماری موجودگی میں اپنی تقریر میں عدلیہ کو نشانہ بنائیں گے ۔ لیکن آج نوازشریف نے ایسا نہیں کیا۔شاید شہبازشریف نے اس بارے میں اپنے بڑے بھائی سے درخواست کی تھی۔اس لئے نوازشریف نےآ ج کی تقریر میں عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کی بلکہ عمران خان کو نشانہ بنایا۔

FOLLOW US