Friday January 3, 2025

عدالت کے فیصلے کے ساتھ عوام نے کیا سلوک کیا؟؟؟نوازشریف کون سی انتہا کو پہنچ گئے؟؟عمران خان کہاں چھپ گئے ہیں؟؟طلال چودھری کا چونکا دینے والا بیان

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی عہدے کے محتاج نہیںنواز شریف ایک نظرئیے کا نام ہے لودھراں میں پی ٹی آئی کی عبرت ناک شکست عوام کا نوازشریف سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے نواز شریف کا بیانیہ مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے دنیا کی کو ئی طاقت انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی پی ٹی آئی کا لو دھراں کی عوام نے ضمنی الیکشن میں جنازہ نکال دیا ہے ,

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت منہ چھپاتے پھررہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیئر مین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف اور دیگر مقامی قیادت کے ہمراہ کمپنی باغ شیخوپورہ میں نوازشریف کے جلسئہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسئہ آج ہو گا قائد پاکستان نواز شریف نے عدلیہ بھال کروائی تھی اور آج پوری قوم عدل کی بحالی کی تحریک میں اپنے عظیم لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو عوام نے تسلیم نہیں کیا آج نواز شریف جہاں بھی جا تے ہیں عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہو ا سمندر امڈ آتا ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی ۔

FOLLOW US