Friday November 8, 2024

نوازشریف یہ کام نہ کرتے تو مسلم لیگ (ن) تو آرام سے ڈرائنگ روم میں بیٹھی ہوئی تھی۔۔اب یہ حال ہے کہ۔۔سابق حکومتی وزیرکا حیران کن بیان جاری

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن ،مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔رہنماء مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے یہ بات ہفتہ کو میڈیا

سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ (آج) کا مسلم لیگ (ن )کا جلسہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی جگہ کو تین گنا بڑھایا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے منصب کو عزت اور توقیر دی،ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن کیااور مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال عوامی پذیرائی بخشی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی شخصیت کسی عہدے کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس اور احترام کیلئے نواز شریف کے ساتھ ہیں،وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستانی عوام نے نواز شریف کیخلاف سازش پر مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام شیخوپورہ میں بھی نواز شریف کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے ۔ اس موقع پر لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی۔ دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستانی عوام نے نواز شریف کیخلاف سازش پر مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام شیخوپورہ میں بھی نواز شریف کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے ۔ اس موقع پر لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی۔ دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے ۔

FOLLOW US