Saturday November 9, 2024

آپ نے اتنے بندے اکٹھے کر لیے ہیں، یہ کرتے کیاہیں؟؟سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔۔پرویز خٹک کا کپتان کے سامنے ہی پارہ چڑھ گیا۔۔کس کس کی بے عزتی کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کھری کھری سناڈالیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے دوران پرویزخٹک نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ارکان اسمبلی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجائے کہ حلقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں ہرکوئی اپنے اپنے کاموں میںلگ گیا ہے۔عمران خان نے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے اور آپ لوگوں کو منتشر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ علاقائی سیاست کا پارٹی کے

لئے کیا کردار ہوتا ہے یہ آپ لوگوں کو جتنی جلدی سمجھ آجائے اچھا ہے ورنہ پھر سکھانا پڑے گا۔عمران خان جلسہ کرتے ہیں اور پھر جلسے کو سنبھالنے والا کوئی بھی نہیں ہوتا۔میرے خیال سے پارٹی کو اپنی حکمت عملی از سر نو تبدیل دینا ہو گی۔

FOLLOW US