Saturday July 27, 2024

کپتان کا سب سے بڑا سیاسی چھکا۔۔کپتان کا سب سے بڑا سیاسی چھکا۔۔ 10، 20 یا 50نہیں بلکہ 100شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبودآبادی شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ آئے روز کثیر تعداد میں عوام کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے سیاسی مخالفین کے اوسان خطاہوگئے ہیںاور یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ عوام عمران خان کے ویژن اور خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔وہ گذشتہ

روز آلہ ڈھنڈ ڈھیری اور بٹ خیلہ بالا میں عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان ، پیر صفدر شاہ ، سکندر خان، حاجی ایوب ، ولی محمد چیئرمین حید ر علی خادگزئی، حاجی نیک محمد ، احمد زادہ ، اکرم خان اور ابراہیم سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اعجاز احمد خان، زاہد خان لالا، رحم سید، سلیمان ، عمر خالق ، ولایت شاہ، امیر زادہ ، رب نواز، کامران، حبیب الرحمان ، ادریس ، محمد پرویز، سردار، سرتاج اور غلام باچا نے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی میںشمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان، پرویز خٹک اور پارٹی کی مقامی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ عام انتخابات میں تعاون کا اعادہ کیا۔مقررین نے کہا کہ موروثی سیاستدانوں نے سادہ لوح عوام کو کبھی روٹی کپڑامکان ، مذہب اور کبھی نام نہاد قوم پرستی کے نام پر دھوکہ دیا اور کامیابی کے بعد عوام کا رخ تک نہیں کیااس کے برعکس پی ٹی آئی نے ساڑھے چار سالہ دور میں تعلیم ، صحت ، آبنوشی کے شعبوں میں دور رس اقدامات سمیت ریکارڈ قانون سازی کی جس سے آئندہ کے لئے فرسودہ نظام اور سسٹم کوٹھیک کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے منتخب نمائندوں نے رشوت، اقرابار پروری اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ کر غریب عوام پر انتہائی ظلم کیا۔واضح رہے کہ نئے شامل ہونے والوں کو مجموعی طور پر 130 ٹوپیاں پہنائی گئیں ، اس موقع پر ٹوپیاں کم پڑگئیں۔

FOLLOW US