Monday January 13, 2025

افغانستان کے حق کی بات بھی کروں گا۔۔پاکستان کا یہ بارڈر بنانا غلط ہے۔۔یہ علاقہ حضرت عیسیؑ سے پہلے بھی ہمارا تھا۔۔پشتون پاکستان کے غلام نہ بنیں۔۔مردہ باد کے نعرے بھی لگائوں گا۔۔محمود اچکزئی نے پھر بیان دے ڈالا

بنوں ( مانیٹرنگ ڈیسک )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بنوں میں پارٹی رہنماء رحم زاد خان مرحوم کی 34 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر دور اور ہرحال میں افغانستان اور پاکستان کے تمام پشتونوں کے حقوق اور بقاء کی بات کی ہے اور قربانی دے کر جنگ لڑی ہے اس بناء پر ہمیں بے حساب

قتل کیا جا رہا ہے ہم نے اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف جرگے کرنا ہوں گے روایتی ثلویشتئی بنانے ہوں گے کیونکہ سب سے طاقتور ہماری پشتون قوم ہے اور مظلوم اور تقسیم بھی ہم ہیں امو سے اباسین تک کا علاقہ حصرت عیسی علیہ السلام سے500برس پہلے بھی ہمارا علاقہ تھا جو کسی نے خیرات میں نہیں دیا ہمارے آباو اجداد نے 18ویں صدی میں انگریز کی ہڈیاں توڑی تھی اُنہوں نے کہا کہ قوم کبھی بھی دہشت گرد نہیں ہو تی غلطیاں قوم نے نہیں بلکہ ہمیشہ ڈیورنڈ لائن جیسی غلطیاں مذاکرات کے میز پر ہوئی ہیں پاکستان بننے کے بعد مسلم لیگ کے علاوہ کوئی اور پارٹی نہیں تھی جو اس وقت کے پشتون رہنماؤں نے با چا خان ، عبدالصمد خان ، عثمان گل ، حیدر بخش، افتحارالدین و دیگر نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر نیشنل عوامی پارٹی بنائی جس کا ایک ہی مقصد تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس میں تمام اقوام کو برابر کے حقوق دینے ہوں گے جب دیگر اقوام کے بچوں کو حقوق ملتے ہیں تو ہمیں

دینے کی صورت میں قیامت تک زندہ باد رہے گا ہم اپنے حقوق زندہ باد و مردہ باد دونوں نعروں کے ذریعے حاصل کرکے دم لیں گے جب پنجاب کا بیٹا پروفیسر ہمارا بچہ چپڑاسی ہو گا تو ایسا ہر گز نہیں مانتے ہم اپنے حقوق زندہ باد مردہ ہر صورت میں مانگتے ہیں زبردستی چھیننا بھی آتا ہے مگر ہم ایسا اقدام نہیں اُٹھاتے پشتونوں کے علاقوں میں قدرتی وسائل کے بے پناہ ذخائر ہیں مگر اس پر اختیار پنجاب کا ہے ہمارے علاقوں میں عراق اورخلیجی ممالک سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر موجودہیں مگر ہمیں اس پر اختیار نہیں دیا جاتا نہ ہی حصہ دیا جا تا ہے اُنہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کی شہادت نے تمام پختونوں کا غصہ جمع کر دیا ہے اور آج پوری دنیا نے پشتونوں کے اس دھرنے سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کیا ہے اور یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مخذ دھرنا نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے پشتونوں کی طرف سے ہم نے ریاست کیلئے ننواتے کیا ہے اگر پاکستان میں پشتون غلامی تسلیم کرتے ہیں تو اس سے بے غیرت کوئی نہیں ہم نے پاکستان تسلیم کیا ہے لیکن غلامی تسلیم نہیں کرتے پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے تقریب سے پی ایم اے پی کے صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر حبیب اللہ ، خورشید کاکا جی ، ڈاکٹر سید عالم محسود ، ارباب مجیب خان ، علی وزیر و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پشتونوں کو روز اول سے بے وقوف بنایا جا رہا ہے شعر و شاعری ، فلم ، کتابوں میں پشتونوں اور بے وقوف کو ایک ہی صف میں ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح 15سال سے دہشت گردی کا لیبل لگایا گیا ہے اس گناہ پر ہمیں قتل اور اُٹھا یا جا تا ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ پشتونوں کو غائب کیا گیا لہذا عدالت میں پیش لایا جائے ہم پشتونوں کا مزاق ، دہشت گردی کا لیبل ، وطن کارڈ ،کرفیو کا نفاذ مزید تسلیم نہیں کرتے ہمیں تفریق کا خاتمہ کرکے اپنے حق کیلئے ایک ہونا ہو گا اُنہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے کچھ بھی چھپانا نہیں جا سکتا ہر ظالم بے نقاب ہے مقررین نے مرحوم رحمزاد خان کی خدما ت کو سراہا اور اور کہا کہ اُنہوں نے ہمیں سیاسی شعور دیاپشتونوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج 34سال بعد بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔

FOLLOW US