Friday October 11, 2024

پاک فوج نے جنگی صورتحال کا اندازہ لگاتے ہوئے کئی ماہ پہلے ہی تیاری مکمل کر لی تھی۔۔جنرل باجوہ امریکی دھمکیوں کو گھاس بھی نہیں ڈال رہے ،، ، کوئی بھی غلط فہمی ۔۔۔برطانوی تھنک ٹینک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج امریکہ دھمکیوں کا موثر جواب دے رہی ہے۔ برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان جنگی ساز و سامان کے علاوہ بھرپور دفاعی نظام سے آراستہ ملک ہے جو کسی بھی فریق کے جنگ مسلط کرنے کی صورت میں جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت امریکہ کی جانب دی جانے والی دھمکیوں کا بھرپور انداز میں جواب دے رہے ہیں اور پاکستان نے حالیہ مہینوں میں اپنی دفاعی صلاحیت اور جنگی استعداد کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ پاک فوج نے اپنے ملک کو لاحق کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کےلئے حکمت عملی بنا لی ہے ۔ اور یہ تاثر درست نہیں ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان پر براہ راست جنگ مسلط کر کے اپنے مطلوبہ اہداف آسانی سے حاصل کر لے گا۔پاک فوج نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے اپنے ملک میں جنگی مشقوں میںحصہ لیا ہے ۔

FOLLOW US