Friday November 8, 2024

شاہ محمود قریشی کی فون کال لیک ہو گئی،،عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے خلا ف جہاد کے نعرے کے ساتھ پاکستان کے سیاسی افق پر ابھر نے والی پاکستان تحریک انصاف اپنے دامن میں کچھ ایسی باتیں لیے ہوئےہے جنھیں اگر منظر عام پر لایا جائے تو یقیناً عمران خان اور پارٹی کے دیگر اکابرین کو بہت سارے سوالات کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک لیک ہونے والی کال کی ریکارڈنگ گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں پارٹی کے وائس چئیرمین اور ایک پارٹی کارکن کے درمیان ہونے والی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے,

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک پارٹی کارکن نے وائس چئیر مین شاہ محمودقریشی سے فون پر رابطہ کیا۔ اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کی ایم پی اے قربان علی سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کے حوالے سے کوئی بات ہوئی؟ اس پر شاہ محمود قریشی نے قدر ے غصے سے جواب دیا کہ جس نے جس کی بھی کرپشن کی بات کرنی ہے خود کرے مجھے آپ کیوں اس میں شامل کررہے ہیں۔؟ اس پر کارکن نے جواب دیا کہ آپ تحریک انصاف کے ایک قومی سطح کے سیاستدان ہیں ۔ پارٹی کا ایک بڑا ایشو ہے آ پ سے بہتر کون ہے جس کوبتایا جائے۔ اس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ میرا کے پی کے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میں پنجاب سے ہوں ۔ کے پی کے کے حالات کے بارے میں کچھ جانتا ہی نہیں نہ یہ میرا کام ہے۔ اس پر کارکن نے ” جان کی امان کی شرط پر ” سوال کیا کہ آپ پنجاب سے ہیں پھر سندھ کے معاملات اور زرداری کی کرپشن پر کیوں سیاست کرتے ہیں؟ اس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ مجھے پارٹی نے یہ ذمہ داری دی ہوئی ہے اور پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری نہیں دی ہوئی میں اس میں کیوں مداخلت کروں؟ کیا ایم پی اے کوئی معمولی آدمی ہے ؟ کیا وہ اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف خود بات نہیں کر سکتا؟ اس پر اس کارکن نے دوبارہ کہا کہ اس ایم پی اے نے عمران خان سے بات کی تھی لیکن عمران خان اس کی بات سننے کوتیار نہیں تھے ۔ پھراس نے کہاتھا کہ اگر شاہ صاحب کے ذریعے یہ بات کروائی جائے تومسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ یہ کرپشن کا معاملہ ہے اور پاکستان کا معاملہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر جھنجھلاتے ہوئے کہا بھائی میں آپ سے بحث نہیں کرنا چاہتا ۔ جتنا میں نے سمجھانا تھا سمجھا لیا ۔ کارکن نے درخواست کی کہ آپ مجھے جہانگیر ترین کا نمبر دے دیں میں ان سے بات کر لیتا ہوں ۔ اس پر شاہ محمود قریشی نے نمبر دینے کی یقین دہانی کرا کر فون بند کر دیا

<iframe width=”100%” height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/yy_Cyjmx-5E?rel=0″ frameborder=”0″ allow=”autoplay; encrypted-media” allowfullscreen></iframe>

FOLLOW US