Tuesday December 3, 2024

کا بدنام زمانہ ترین کیس،،،جج نے کتنے لاکھ روپے رشوت لے کر مجرم کو چھوڑ دیا تھا؟؟اب جج کا کیا حشر ہوا؟؟فیصلہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لیکر شعیب شیخ کو بری کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کو برطرف کردیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایڈیشنل سیشن جج کو شوکاز نوٹس جاری کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو رکنی کمیٹی بنائی جو جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل تھی، دورکنی کمیٹی کی سفارشپر چیف جسٹس نے جج کو معطل کر کے تحقیقات کر کے الزامات کی انکوائری شروع کی ۔دورکنی ججز کمیٹی کی تحقیقات کے دوران سابق ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے شعیب شیخ کی رہائی کے بدلے 50لاکھ روپے

رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار جواد حسن عباسی نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

FOLLOW US