Saturday July 27, 2024

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت نیب کے سامنے پیش ہو گئی۔۔سوالات کے کیا جواب دیتے رہے؟؟؟جاتے جاتے نیب نے ان کو کیا سخت پیغام دیا ؟؟انتہائی اہم خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکرٹری فواد حسن فواد گزشتہ صبح نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور کی آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کے معاملات کی انکوائری کرنے والی ٹیم نے فواد حسن فواد سے تقریباڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی اس موقع پر نیب لاہور کی انکوائری ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری فواد حسن فواد کو دس سوالات پر مبنی سوال نامہ دیا گیا

جبکہ فواد حسن فواد نے ان سوالوں کا جواب دینے کی بجائے بیشتر سوالات میں عائد کئے گئے الزامات سے منحرف ہوگئے وہ ان سوالوں کے جواب دینے سے قاصر رہے اور بیشتر سوالوں کے جواب میں یہی کہتے رہے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو باور کروادیا ہے کہ ان سوالات کے جوابات کے سلسلے میں اگر دوبارہ ضرورت پڑی تو نیب لاہور انہیں طلب کر سکتاہے واضح رہے نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے فواد حسن فواد کو جمعرات کی سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا لیکن وہ جمعرات کی سہ پہر نیب لاہور کے روبرو پیش نہ ہو سکے اور گزشتہ روز صبح دس بجے ہی فواد حسن فواد نیب لاہور پہنچ گئے

FOLLOW US