Friday January 3, 2025

تحریک انصاف کی کس صوبے میں پوزیشن انتہائی کمزور ہے؟؟لودھرا ں الیکشن ہارنے کے بعد کپتان کو کون سا طعنہ ملنا شروع ہو گیا؟؟اہم دعویٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مدمقابل نہیں، عمران خان اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں یہاں وہاں سے لوگ جمع کرکے پیپلز پارٹی کو نہیں ہرایانہیں جاسکتا،لودھران الیکشن میں عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بند ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے آج سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسران کے ہمراہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے دفتر میں منعقد ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب ہیلی کاپٹر کی فکر ہے،جو اپنے مرشد کا نہ ہوا وہ کسی اور کا کیا ہوگا، عمران خان دن میں کچھ اور رات میں کچھ اور بات کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں یہاں وہاں سے لوگ جمع کرکے پیپلز پارٹی کو نہیں ہرایانہیں جاسکتا،لودھران الیکشن میں عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بند ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی ڈی اے کوئی جماعت ہے نہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل ہے۔ قبل ازیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو اور آپ کی وساطت سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے کہ پیپلز پارٹی کی منتخب صوبائی حکومت نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر، رابطہ سڑکوں کی مناسب دیکھ بال ہمیشہ سے عوامی حکومت کی

ترجیح رہی ہے کیوں کہ سڑکوں کی تعمیر اور مربوط مواصلاتی نظام ایسی چیز ہے، جس کا براہِ راست فائدہ، عوام کے ایک کثیر تعداد کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سڑکیں بنتی ہیں، وہاں سے زرعی اجناس کی مارکیٹ تک بروقت رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔ ہنرمندوں کو بھی اپنی مصنوعات کی مناسب تشیری کے مواقع میسر آتے ہیں۔ جو لوگ روزگار کیلئے روزانہ ایک قصبے یا گاؤں سے قریبی شہر کا سفر کرتے ہیں ان کیلئے بھی بے پناہ آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ سڑک کا بن جانا اور اس پر گاڑیوں کی آمد رفت سے کئی چھوٹے کاروبار جنم لیتے ہیں۔ یوں ایک چھوٹی سڑک سیکڑوں خاندانوں کی خوشحالی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مشہور امریکی ماہرتعمیرات کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘انکا کہنا تھا کہ ہمیں سڑکیں بہتر کرنے کے لیے ملک کی ترقی کا انتظارنیںں کرنا چاہیے’’ کیونکہ جس ملک کی سڑکیں اور مواصلاتی نظام بہتر ہو گا وہی ملک ترقی کر سکتا ہے اور یہی وجہ ہے ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے کہ صوبے کی سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تقریباً2 برس قبل وزارت ِ مواصلات کی ذمہ داری سونپی گئی جس کیلئے میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں اور ساتھ ہی میں نے اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ جو اہم ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اس کے تقاضے، پارٹی قیادت اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جب میں نے صوبے کے مواصلاتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا، تو اندازہ ہوا کہ اسے بہتر کرنے کیلئے روایتی اپروچ سے آگے بڑھنا ہوگا

FOLLOW US