راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ کی جانب سے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو جیل سے باہر علاج کی سہولت دینے سے متعلق عدالتی نوٹس جیل انتظامیہ کو موصول ہو گیا ہے آئی جی جیل خانہ جات کونوٹس کی کاپی موصول ہو گئی جس میں جیل حکام سے استفسار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کو جیل کے ہسپتال میں کیوں رکھا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق جیل حکام نے نوٹس کا جواب تیار کر لیاجس میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کو جیل ہی کے اندر ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور جیل سے باہر علاج کے لئے
نہیں لے جایا گیاجبکہ نہال ہاشمی جیل آنے سے پہلے کے بیمار ہیں جنہیںطبیعت خرابی پر جیل ہسپتال لے جایا گیا، جیل حکام نے جواب تیار کرکے میڈیکل رپورٹس بھی لف کر دی ہیں جو عدالت میں جمع کرائی جائیں گی۔