Saturday July 27, 2024

پنے بیگ کی حفاظت کے لیے عورت خود بھی ایکس رے مشین میں داخل ہوگی

سیکورٹی چیکنگ کے دوران اکثر لوگوں کو یہی فکر رہتی ہے کہ کہیں اُن کا سامان گم یا چوری نہ ہوجائے۔ایک چینی خاتون کو بھی یہی ڈر تھا لیکن وہ خاتون اپنے بیگ کی حفاظت کی غرض سے اس کے پیچھے ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو گئی۔جنوبی چین میں ڈونگوان ریلوے سٹیشن کی انتظامیہ اس وقت حیران رہ گئی جب انہوں نے ایک مسافر کو اپنے ایکسرے

مانیٹر پر دیکھا۔ایک دلچسپ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا۔عورت کنوینئر بیلٹ پر اپنا سامان رکھ کر خود بھیاس کے پیچھے ہی مشین میں چلی گئی۔ ایکسرے تصاویر میں عورت کو ہاتھ پاؤں کے بل سامان کے پیچھے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عورت اپنے سامان کے حوالے سے زیادہ پریشان کیوں ہو رہی تھی۔عام طور پر چین میں نئے سال کے موقع پر بڑی مقدار میں نقد رقم ساتھ رکھتے ہیں۔اس سے پہلے عورت کو بتایا گیا تھا کہ اسے اپنا بیگ ایکسرے مشین میں سے گزارنا ہوگا لیکن عورت نے بیگ سے الگ ہونے سے انکار کر دیا اور اس کے ساتھ خود ہی ایکسرے مشین میں داخل ہو گئی۔اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے کہ انسانوں کے ایکسرے مشین میں سے گزرنے سے خطرناک تابکار شعاعیں انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

FOLLOW US