ملزم خورشید کو مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ، لیپ ٹاپ ،موبائل بھی قبضے میں لے لیا گیا ایف آئی اے نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنیوالے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ
سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے جو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم خورشید سے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں پنجاب میں بچوں اور لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے گروہ سب سے زیادہ ہیں۔ 2016ء میں قصور میں لڑکوں سے زیادتی کی وڈیوز بنانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔