Thursday January 2, 2025

چودھری نثار کے معاملے پر (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی خفیہ ڈیل ہو گئی،،پیپلزپارٹی بہت شور مچانے والی ہے؟؟کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے پر خفیہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں جماعتیں چوہدری نثار علی خان پر متفق نظر آتی ہیں تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے کے معاملہ پر خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔تاہم

پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری نثارکی شدید مخالفت کی جائے گی۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ بھی چوہدری نثار کے نام پر راضی ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے یہ مذاکرات شروع کئے ہیں عبوری وزیراعظم آئین کے تحت تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ملک میں انتخابات منعقد کرانا ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے اور سینیٹ انتخابات کے بعد عبوری حکومت کے قیام بارے حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔ خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے بھی عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔۔

FOLLOW US