Thursday January 2, 2025

شمالی چھاؤنی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق میجر (ر) نذیر احمد بنک سے پنشن کی رقم لے کر نکلے تھے کہ بینک کے باہر ہی انہیں ڈاکوؤں نے گھی لیا۔ ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ساؤتھ کینٹ کے علاقہ میں بھی مین روڈ پر فائرنگ کر کے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو قتل کر دیا گیا تھا ۔

FOLLOW US