اسلام آباد تحریک انصاف نے فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیا رکر لینی چاہئے۔ یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج
فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ان پر شدید الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔